ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دولت مشترکہ کھیلوں کے میڈلسٹ پنکی جانگڑا پیشہ ورانہ بنی

دولت مشترکہ کھیلوں کے میڈلسٹ پنکی جانگڑا پیشہ ورانہ بنی

Wed, 04 Jan 2017 12:49:32    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سابق عالمی چمپئن ایل سریتا دیوی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسہ تمغہ فاتح باکسر پنکی جانگڑا نے بھی پیشہ ور بننے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ اپنے شوقیہ کیریئر کو بھی الوداع نہیں کہیں گی۔یہ سابق قومی چمپئن نے اسپورٹی باکسنگ پرا لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ہندوستان میں پیشہ ورانہ باکسر کو لائسنس فراہم کرنے والے ادارہ ہندوستانی باکسنگ کونسل(ای بی سی)کا کاروباری شعبہ ہے،پنکی ابھی یہاں قومی کیمپ میں پریکٹس کر رہی ہے لیکن اب وہ روہتک میں قومی باکسنگ اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی جہاں ای بی سی نے خواتین کے باکسر کیلئے کیمپ لگا رکھا ہے۔پنکی نے کہا کہ میں نے پیشہ ور بننے کا فیصلہ کیا ہے لیکن میں اپنے شوقیہ کیریئر کو بھی الوداع نہیں کہوں گی،میں نے اب بھی اگلے سال ایشیائی اور دولت مشترکہ کھیلوں میں کھیلنے کا خواب سجایا ہے،میں نے مضبوطی اور دم خم بڑھانے کیلئے پیشہ ور بننے کا فیصلہ کیا۔


Share: